Breaking News
Home / اہم خبریں / خبر دار ہوشیار۔۔۔ اگلے تین دن مسلسل بارش سے کتنے سال کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبر دار کر دیا

خبر دار ہوشیار۔۔۔ اگلے تین دن مسلسل بارش سے کتنے سال کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبر دار کر دیا

 

سلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے شہر میں تین دن کے برسات کے اسپیل میں 100 سے 130 ملی میٹر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالقیوم بھٹو نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہوا کا ایک کم دباؤ رن آف کچھ پر بن چکا ہے۔

اور ہوا کا ایک اور کم دباؤ خلیج بنگال پر موجود ہے، آئندہ دو روز کے دوران یہ دونوں سسٹم بھارتی گجرات پر مل جائیں گے۔انہوں نےکہا کہ ہوا کے دونوں دباؤ کے ملنے سے مون سون کی شدت میں اضافہ ہوگا اور مون سون کا یہ سسٹم جمعرات سے سندھ میں اثر انداز ہوگا جب کہ کراچی میں تین دن کے اسپیل کے دوران 100سے 130ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ پچھلی بارشوں سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے جس سے اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی ہے، ہماری جانب سے انتظامیہ کے لیے وارننگ جاری کردی گئی ہے، اگر نالوں کی بروقت صفائی نہیں کی گئی تو صورتحال بدترہوگی۔ دوسری جانب شریف خاندان کے گرفتار سی ایف او محمد عثمان نے گرفتاری کے پہلے دن ہی زبان کھول دی، سینئر صحافی رانا عظیم نے کہا ہے کہ محمد عثمان نے گرفتاری کے پہلے روز ہی اقرار کرلیا اور سب کچھ آرام سے بتادیا جس کی وجہ سے شریف خاندان مزید مشکلات میں پھنس گیا ہے۔ محمد عثمان سے پہلے ایک اور شریف خاندان کا قریبی ساتھی گرفتار ہوا تھا جس نے محمد عثمان کا بتایا، نیب چاہتی تو عثمان کو بہت پہلے گرفتار کرسکتی تھی لیکن نیب نے جلدبازی نہیں کی اور اسکے خلاف جامع انکوائری کی پھر اس پر ہاتھ ڈالا۔رانا عظیم نے مزید کہا کہ ن لیگ نیب قوانین میں ترامیم کی بات اسی شخص کی وجہ سے کررہی تھی انہیں نظر آگیا تھا کہ انکے ساتھ کیا ہوگا ، شریف خاندان پہلے بھی پھنس چکا تھا لیکن اب مزید پھنسا ہے

About Herry