Breaking News
Home / اہم خبریں / مسلم لیگ (ن) سوگ میں، انتقال کی خبر نے پوری پارٹی کو افسردہ کر دیا

مسلم لیگ (ن) سوگ میں، انتقال کی خبر نے پوری پارٹی کو افسردہ کر دیا

 

سلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن جو پہلے ہی نیب کیسز اور قیادت کی عدم دستیابی کی وجہ سے پریشانی کا شکار نظر آ رہی ہے اب اس پارٹی پر ایک اور قیامت ٹوٹ پڑی ہے جب مسلم لیگ ن کے سب سے اہم ترین رہنما انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی اورپاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سیدافتخارالحسن شاہ المعروف ظاہرے شاہ رضائے الہٰی سے انتقال کرگئے جن کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں نمازجنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا ۔سیدافتخارالحسن پچا س سالہ سیاسی زندگی میں ناقابل شکست رہے انہوں نے 1964ء میں بی ڈی ممبر کاانتخاب لڑ کرعملی سیاست کاآغاز کیا دو2دفعہ ممبر ضلع کونسل 2فعہ ایم پی اے تین دفعہ ایم این اے منتخب ہوئے وہ میاں نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میںشمار ہوتے تھے مرحوم لاہور کے نجی ہسپتال میں گزشتہ دو ہفتوں سے وینٹیلیٹر پر تھے، کورونا سے صحت یابی کے بعد اوپن ہارٹ سرجری کی گئی، اوپن ہارٹ سرجری کے دوران برین ہیمبرج ہوگیا تھا۔نمازجنازہ میں سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف، سابق صوبائی وزیر منشاء اللہ بٹ ، رکن قومی اسمبلی ارمغان سبحانی، چوہدری محمد اکرام، رکن قومی اسمبلی عابدرضا کوٹلہ،ضلعی صدر مسلم لیگ ن چوہدری طارق سبحانی ، جنرل سیکرٹری شجاعت علی پاشا، ، محمدفاروق گھمن ڈویژنل سینئرنائب صدر ، چوہدری توفیق ڈویژنل جنرل سیکرٹری ،رکن قومی اسمبلی علی زاہد خاںسٹی صدر مسلم لیگ ن محمدافضل منشاء سمیت ہرکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قل شریف کاختم ( منگل 4اگست) صبح 9بجے ان کے آبائی گائوں آلو مہار شریف میں پڑھا جائیگا

About Herry