لام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر اینکر و صحافی کامران خان نے نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں پاکستانیوں سے اپیل کہ سب لوگ سجدہ شکر بجا لائیں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے کہا ہے کہ شکر ادا کرنے والے کو زیادہ دیا جائے گا۔ کامران خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ساری دنیا نے کل یہ خبر سنی ہے۔

کہ پاکستان نے کورونا وائرس پر تقریباً قابو پا لیا ہے اسی تناظر میں حکومت پاکستان نے کل اعلان کیا ہے کہ تمام کاروباری سرگرمیاں دوبارہ سے بحال کی جا رہی ہیں۔حکومت کی جانب سے کاروبار پر جو پابندیاں کورونا کے باعث لگائی گئی تھیں وہ تمام کی تمام پابندیاں کل اٹھا لی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کل مشترکہ قومی مفاد کی خاطر مفاہمت کی بہت عمدہ مثال پاکستانی پالیمان میں دیکھنے کو ملی جہاں مشترکہ اجلاس میں ملکی مفادات میں بہت عرصے سے طوالت کے شکار منصوبوں کی منظوری اور قانون سازی کی گئی ہے۔کامران خان نے بتایا کہ کاروباری سرگرمیوں کی بحالی سے سٹاک ایکسچیج پھر سے 40 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کر گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ اس طرح کورونا کے دوران ہونے والے تمام نقصانات کا ازالہ ہو گیا ہے۔کامران خان نے اپنے پروگرام میں بتایا کہ سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستانی زر مبادلہ کے ذخائر ڈھائی سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں اور اس وقت زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 56 کروڑ ڈالر کی سطح پر موجود ہیں۔کامران خان نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا کے حوالے سے بہت ہی اچھی خبر یہ ہے کہ یہاں کورونا کے91 فیصد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز 20 ہزار461 نئے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 782 نئے کورونا کے کیس سامنے آئے ہیں۔کامران خان کے مطابق کورونا وائرس کا انفیکشن ریٹ 22 فیصد سے کم ہو کر صرف 2 فیصد پر آ گیا ہے۔ اب تک سامنے